رگھوونش بابو کی کمی ہمیشہ رہے گی ، تیسرا محاذ ایک ہوکر بہار میں بنائے گا حکومت : آصف

نئی دہلی13ستمبرsm-asif-pic12020
سابق مرکزی وزیر رگھوونش پرساد کی موت کے بعد بہار کی سیاست میں بہت بڑی کمی پیدا ہوگئی۔ اس بارے میں آل انڈیا مائنارٹیزفرنٹ کے قومی صدر ایس ایم آصف نے اپنی اور پارٹی کی جانب سے اظہار تعزیت پیش کیا ہے۔ آصف نے کہا کہ اب رگھوونش بابو کے خوابوں کا بہار بنانے وقت ہے ۔ اب اس کے لئے تیسرا محاذ پوری قوت کے ساتھ متحد ہوکر یہ انتخاب جیتنا ہوگا۔

آصف نے کہا کہ تیسرے محاذ کے لئے بہار کی تمام چھوٹی اور بڑی جماعتیں باہمی اختلافات کو فراموش کر کے پوری طاقت کے ساتھ مل کر اس الیکشن میں فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف آواز بلند کرنے ،بہار کی ترقی اور نئی جہت دینے کے لئے ایک ہوجانا چاہئے۔ تب ہی صحیح معنوں میں یہ رگھوونش بابو کو سچی خراج تحسین پیش ہوگی۔

Comment is closed.