بہار میں افتتاح سے پہلے ہی گررہے ہیں پل ، بدعنوانی میںگھری نتیش حکومت ، صرف اعلانات کر رہی ہے:آصف

sm-asif-pic1نئی دہلی18ستمبر 2020۔
آل انڈیامائنارٹیزفرنٹ کے قومی صدر ایس ایم آصف نے کہا کہ بہار میں انتخابات کے پیش نظر نتیش حکومت صرف اعلانات کرکے اور وزیر اعظم سے خدمت کروا کر بہار کے لوگوں کو جھوٹے خواب دکھا رہی ہے۔ آصف نے کہا کہ پچھلے 15 سالوں سے حکومت کیا کررہی تھی کہ اب اسے افتتاحوں کی یاد آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دن قبل کشن گنج میں ایک نیا تعمیر شدہ پل گر گیا تھا جس کا افتتاح کیا گیا تھا۔

آصف نے کہا کہ حقیقت میں پچھلے 15 سالوں سے بہار حکومت صرف بدعنوانی میں مصروف تھی۔ اور اب الیکشن آتے ہی اس نے بہار کے لوگوں کو جھوٹے خواب دیکھنا شروع کردیئے ہیں۔ لیکن پوری حقیقت بہار کے عوام کے سامنے آرہی ہے۔ آصف نے کہا کہ اب بہار کے لوگ بی جے پی اور جے ڈی یو کے جال میں نہیں پڑیں گے۔ اس بار بہارمیں بہار کے عوام کی اصل حکومت ہوگی اور اس بار بی جے پی ،جے ڈی یو حکومت اپنا جھولا اٹھاکر چلے گی۔

Comment is closed.