برائی پر اچھائی کی فتح کا تہوار ہے وجے دشمی ،تمام اہل وطن کو وجے دشمی کی دلی مبارکباد: ایس ایم آصف

نئی دہلی 25اکتوبرsm-asif-pic12020
وجے دشمی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اے آئی ایم ایف کے قومی صدر نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے ، وقت یقینی طورلگا لیکن سچ کو کبھی شکست نہیں ہوئی ۔ ایس ایم آصف نے کہا کہ جس کی وجہ سے معاشرے میں برائی پھیل رہی ہے ، اس پر خاموش رہنا بھی برائی کے ساتھ دینے کے برابر ہے ۔ راون برائی کرتا رہا اور اس کے درباری اس کی حمایت کرتے رہے ۔عوام بھی مرکزی سامعین بنی رہی۔ آج ہم بھی یہی کررہے ہیں۔ ایس ایم آصف نے لوگوں کو اس وقت یاد دلایا کہ جب بھگوان رام نے برائی کے خاتمے کے عزم کے ساتھ چل دیا تو انسانوں کے علاوہ بندروںکی فوج نے راون کے ظلم و برائی کے خاتمے کے لئے ساتھ دیا ۔

راون کے بھائی وبھیشن نے راون کے ظلم اور برائی کو ختم کرنے کے لئے رام کا ساتھ دیا ۔آج ہم رام کے دکھائے گئے راستے کو بھول گئے ہیں ۔آج بھی ہمارے معاشرے میں راون زندہ ہے جو سماج کے کمزور طبقات پر ظلم کر رہا ہے۔ خواتین کی عزت لوٹی جارہی ہے ۔راون نے ملک کو لوٹ کر سونے کی لنکا بنائی تھی اور آج کے حکمران اپنے ہی ملک والوں کو لوٹ کر اپنے اور اپنے کنبے کے لئے سونے کا محل بنارہے تہیں ۔ آج ہم رام کے نہیں راون کے پیروکاربنے ہوئے ہیں۔آج سماج میں بدعنوانی ،ظلم اور برائی کو مٹانے کے لئے اس وجے دشمی کے موقع پر حلف لیں کہ رام کے دکھائے گئے راستے پر چل کر سماج میںجنہوں نے سنہری ہرن کی تصویر نہیں لی ہے ان کو پہچان کر برائی کو ختم کریں ورنہ آنے والی نسلیں ہمیں رام کی جگہ کے بجائے راون کا پیروکار مانیں گی۔

Comment is closed.