مونگیر میں درگا وسرجن کے دوران گولی کانڈ انتخابات کے لئے نتیش حکومت کی سازش: آصف

پٹنہ27اکتوبرsm-asif-pic12020
آل انڈیا مائنارٹیزفرنٹ کے قومی صدر ایس ایم آصف نے کہا کہ آج مونگیر میں انتخابات کے پہلے مرحلے سے ایک دن پہلے درگا وسرجن پر پولیس فائرنگ ثابت کرتی ہے کہ یہ فرقہ وارانہ طاقت بہار میں فساد برپا کرنا چاہتی ہے اور اس واقعے نے بہار کی موجودہ حکومت کا چہرہ بے نقاب کردیا۔ساتھ ہی یہ بھی فیصلہ ہو گیا کہ نتیش حکومت میں امن و امان ان کے قابو سے باہر ہوچکا ہے۔

بہار کے انتخابات میں ووٹنگ کا پہلا مرحلہ کل ہے اور اس سے ایک دن پہلے اس فائرنگ نے جے ڈی یو ، بی جے پی حکومت پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے۔ اپنی شکست دیکھ کر نتیش کمار اور بی جے پی اب اس طرح کی گھناو ¿نی حرکت پر اتر آئے ہیں۔ آصف نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی اعلی سطح اور سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو بھی اس معاملے میں دھیان رکھنا چاہئے۔

Comment is closed.