نتیش کو مبارکباد،اردو اور اقلیتی مفادات پردیںگے توجہ : آصف

ہمیں امید کرنی چاہئے کہ نتیش حلف اٹھاتے ہی روزگار کے لئے اقدامات کریںگے:اے آئی ایم ایف

نئی دہلی15نومبرsm-asif-pic12020
آل انڈیا مائنارٹیزفرنٹ کے صدر ایس ایم آصف نے نتیش کمار کو بہار قانون ساز اسمبلی میں این ڈی اے کے ذریعہ اپنے قائد کے انتخاب پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کو امید کرنی چاہئے کہ حلف اٹھانے کے بعد نتیش وزیر اعلی کی حیثیت سے لوگوں کے مفاد میں کام دینا شروع کردیں گے۔
نتیش کمار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے جناب آصف نے کہا کہ سی اے اے ، اور این آر سی سے متعلق سنگھ رہنماو ¿ں کے خلاف آپ کے بیان سے ، بہار اور ریاست کی اقلیتی برادریوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ لہذا رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اردو ترقی کے اقدامات کو فوری طور پر اٹھایا جائے گا اور اقلیتوں کے لئے خصوصی اقدامات کا اعلان کریں گے۔

Comment is closed.